اہم خبریںپاکستان

کے پی کے سکیورٹی فورسز کی کارروائی 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

شہدا میں  حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور  سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

راولپنڈی (ٹی این آئی نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادرجوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں  حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور  سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر  کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، کیپٹن نعمان محاذ پرمیڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ اندازمیں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر  کا بتایاکہ علاقے میں موجود دیگربھارتی سرپرستی یافتنہ خوارج کی تلاش اورخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button