اہم خبریںجرم وسزا

بلوچستان: امن و امان برقرار رکھنے اور  سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی

اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پرپابندی

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور  سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، 4 سے زائد افراد کے مجمع ، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو  روزانہ کی بنیاد پر دفعہ 144 کے نفاذ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو  ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button