
کرپٹ افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتیاں،صوبائی وزیر اورسیکرٹری ایکسائیز کی آپس میں ٹھن گئی،سیکرٹری ایکسائیز ایوان وزیر اعلی پہنچ گئے
By Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور (ارشدمحمود گھمن)محکمہ ایکسائز اہم عہدوں پر کرپٹ افسران کی تعیناتیاں،صوبائی وزیر ایکسائز کا سیکرٹری ایکسائیز پر دباو بڑھنے لگا سیکرٹری ایکسائیز نےجھنڈی کرا دی کرپٹ افسران کی تعیناتیاں ہونے پر حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والا ریونیو کا ہدف پورا کرنا ناممکن ہونے کے باعث سیکرٹری ایکسائیز محمد وقاص علی نے ایماندار فرض شناس آفیسرز کی جگہ کرپٹ افسران کی تعیناتیاں کرنے کے صوبائی وزیر کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیئے،
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائیز حافظ ممتاز نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتیاں کروانے کے لئے گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائیز اور ڈی جی پر دباو ڈال کر کر پٹ آفیسر Eto فیصل آباد الطاف چیمہ کو ریجن ڈی لاہور میں Eto ایکسائیز 2 لاہور تعینات کروا لیا الطاف چیمہ کی کرپشن اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگی

جس پر سیکرٹری ایکسائیز وقاص علی نے بروقت نوٹس لیتے ہوے الطاف چیمہ کے خلاف گردش کرنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا چارج رکوادیا ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائیز حافظ ممتاز نے الطاف چیمہ کو چارج دلوانے کے ہر طرح کا دباؤ بڑھایا تو سیکرٹری ایکسائیز نے معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے علم میں لانے کے لئے وزیر اعلی آفس کا رخ کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز حکومت پنجاب کی طرف سے جولائی 2021تا 30 جون 2022 سے ملنے والے ہدف کو ممکن بنانے کے لئےصوبائی وزیر کی طرف سے کرپٹ افسران کی تعیناتیاں کروائی جانے والے افسران کی فہرست تیار کر کے وزیر اعلی کا نوٹس میں لائیں گے اور ایماندار فرض شناس آفیسرز کی تقرری پر وزیر اعلی کو اعتماد میں لیں گے۔یاد رہے کے صوبائی وزیر نے ڈی جی ایکسائیز رضوان اکرم شیروانی کو بھی ڈی جی ایکسائیز کا چارج ڈلوا رکھا ہے جس کی مدت 23 دسمبر کو ختم ہو جائیگی مگر صوبائی وزیر حافظ ممتاز نےڈی جی ایکسائیز رضوان اکرم شیروانی کو مستقل ڈی جی لگوانے کے لئے بھی پر تول رہے ہیں
حالنکہ ڈی جی ایکسائیز پر اینٹی کرپشن میں اربوں روپے خورد برد کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے موصوف ڈی جی ایکسائز گوجرانوالہ اورصوبائی وزیر ایکسائز کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اور ڈی جی ایکسائز کے آپس میں گہرے مراسم کا بھی انکشاف ہوا ہے اس حوالے موقف دریافت کرنے کے لئے صوبائی وزیر سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم سیکرٹری ایکسائیز وقاص علی کے مطابق وہ تمام کرپٹ افسران کو فارغ کر کے فرض شناس آفیسرز کی تعیناتی کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد میں لیں گے۔
