اہم خبریںجرم وسزا

ایم پی اے ایوب گادھی پر حملہ کیس کے 3 ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

فائرنگ رکنے پر سی سی ڈی نے موقع سے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پرحملے کے تین ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک  ہو گئے، دو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پرموجود 4 شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے، سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رجانہ کے علاقہ میں چھاپہ مارا، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ  کر دی ، پولیس مقابلہ میں ہلاک اور گرفتار ہونیوالے ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button