
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اب 10 دن کا دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے رہ گئے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے مارچ کے آخر میں آبنائے ہُرمز کو کھولنے کے لیے ایران کو 2 دن کی ابتدائی ڈیڈ لائن دی تھی ۔
اسی دوران پاکستان نے تاریخی سفارت کاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کی کوششیں شروع کیں تو ٹرمپ نے یہ کہہ کر کہ ایران کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں ، ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں 10 دن کا اضافہ کردیا تھا ۔
