اہم خبریںجرم وسزا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

راولپنڈی(ٹی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو  30 سے35 منٹ جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ  بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانےکا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button