
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی شریک تھے۔
وزیراعظم نے دونوں وفود کی جانب سے تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کے عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے دونوں فریقوں کی سہولت کاری جاری رکھنے پرپرعزم ہے۔
