انٹرنیشنلاہم خبریں

بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکر امریکا تیل اور گیس لوڈ کروانے آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکرز امریکا کی طرف آرہے ہیں، یہ ٹینکرز امریکا تیل اور گیس لوڈ کروانے آرہے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ بڑی تعداد میں مکمل طور پر خالی آئل ٹینکرز، جن میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز بھی شامل ہیں، اس وقت امریکا کی طرف جا رہے ہیں تاکہ دنیا کا بہترین اور اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس لوڈ کر سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کہ ہمارے پاس اگلی دو بڑی معیشتوں کی مجموعی تعداد سے کہیں زیادہ اور اعلیٰ معیار کا تیل ہے، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button