انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکاسے نیک نیتی کیساتھ بات چیت کی: ایرانی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایران امریکا مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ 47 برس میں امریکا سے اعلیٰ ترین سطح پر اہم مذاکرات کیے، ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے صرف چند قدم دور تھے، اس دوران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات ، بدلتے ہوئے مؤقف اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، نیک نیتی، نیک نیتی کو جنم دیتی ہے ، دشمنی،دشمنی کو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button