انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا۔سینٹ کام نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پا کستانی وقت کےمطابق آج شام 7 بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہوگی۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں میری ٹائم ٹریفک کی آمدورفت بندکی جائےگی، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت پرہوگا۔

اس کے علاوہ ناکہ بندی کا نفاذ خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی ہوگا۔ دیگرملکوں کے پورٹس سے جہازوں کی آمدورفت کی ناکہ بندی نہیں ہوگی۔

سینٹ کام کے مطابق کمرشل میرینرز کو مزید معلومات ناکہ بندی شروع ہونے سے پہلی دی جائیں گی۔دوسری جانب ایرانی فوج  نے خبردار کیا ہے کہ فوجی جہازوں نے آبنائے ہرمز کی طرف آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹاجائے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button