
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کی تاریخ اسی وقت دی جاسکتی ہے جب تک دونوں ملک مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہوجاتے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی تھی مگر امریکا نے پھر حد سے زیادہ مطالبات رکھ دیےاوریہی بات سمجھوتہ نہ کرنے کا سبب بنی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران صرف اسی بات پر متفق ہوگا کہ عالمی قوانین کے تحت تمام حقوق ایران کو حاصل رہیں۔ دنیا کیلئے ایک اور ایران کیلئے دوسرا عالمی قانون نہیں چل سکتا۔
