
امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا۔کملا ہیرس نے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور کیا، ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں دھکیلے گئے جس میں امریکی عوام کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
سابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران جنگ سے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے، ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ امریکی عوامی خواہشات کے خلاف ہے
