
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر ہوئی زیادہ تر تباہی ایران کے ہاتھوں ہوئی ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطی کے 8 ملکوں میں کم از کم 16 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ۔ تباہی کے شکار ان مقامات میں ہائی ویلیو ٹارگٹس بھی شامل تھے ۔
سی این این کے مطابق تباہ ہوئے کئی مقامات اب ناقابل استعمال ہیں ۔رپورٹ میں سیٹلائٹ امیجز سے دکھایا گیا ہے کہ ایران نے خاص طور پر انتہائی مہنگے ایڈوانسڈ راڈار سسٹمز، کمیون کیشن سسٹمز اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ۔
