
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔برطانوی بحری ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزکے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک واقعے کی رپورٹ ملی ہے جس میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
