اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کاتھیلیسیمیاکے عالمی دن پر خصوصی پیغام

مریم نواز شریف کا تھیلیسیمیا کاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں تھیلیسیمیاکاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیاکے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی و شعور مہم کی اپیل کی ہے

-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیا سے نمٹنے کیلئے بروقت تشخیص اور اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ تھیلیسیمیا کی روک تھام، جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔پنجاب حکومت تھیلیسیمیاسے بچاؤ اور علاج کے لیے اہم اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے”پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025” پنجاب اسمبلی سے منظور کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کاعلاج بون میرو ٹرانسپلانٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button