اہم خبریںپاکستان

بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان

ملاقات میں امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی فیملی ممبر موجود نہیں تھا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر بغیر بتائے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگا دیا۔علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا کوئی علم نہیں تھا اور ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل  سے گفتگو میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے  کہا کہ بیرسٹر گوہراور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی محسن نقوی سےملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی فیملی ممبر موجود نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button