انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ امن مذاکرات کے دوران عرب ممالک کو ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ

ویب ڈیس

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امن مذاکرات کے حصے کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیگر عرب ممالک کو ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

یہ معاہدے ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پائے تھے جن کے تحت  اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آئے تھے۔

اخبار کے مطابق اگرچہ ان معاہدوں کو مزید وسعت دینے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، تاہم یہ پیش رفت ایسے ناقدین کو کسی حد تک مطمئن کرسکتی ہے جو مجوزہ امن معاہدے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button