
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے حج کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حرم شریف میں موجود تمام حجاج کرام کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے حجاج کرام سمیت تمام مسلمانوں سے دنیا بھر میں امن، سکون اور سلامتی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سمیت امت مسلمہ کی بقا اور سلامتی کی دعا کے لئے خصوصی اپیل بھی کی ہے-انہوں نے حجاج کرام سمیت امت مسلمہ کی عبادات و ا ذکار کی قبولیت کی دعا کی اور کہاکہ حج اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد او رجذبہ ایثارکا مظہر ہے-
