اہم خبریںپاکستان

اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

اتحاد، یگانگت اور ایثار ہی قوموں کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

لاہور(ٹی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اعلیٰ مقصد کیلئے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں سنت ابراہیمی، قربانی اور اطاعت خداوندی کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ مقصد کیلئے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جان قربان کرنے والے شہدا قومی فخر ہیں، عید پر غریبوں، مستحقوں اور نادار افراد کا خاص خیال رکھیں، اتحاد، یگانگت اور ایثار ہی قوموں کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button