انٹرنیشنلاہم خبریں

امید ہے ایران تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے: چینی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امید ہے ایران تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھیں، دیرینہ مسائل ایک رات میں حل نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں آگے بڑھنے والا ہر قدم امن کے لیے مزید امیدیں لاتا ہے، تنازع جتنی جلدی ختم ہوگا اتنی ہی کم شہری جانوں کا نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا نے ایران پر فضائی حملے کر کے میزائل تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

 ایران نے کہا کہ حملوں کا جواب دیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا کہ ردِعمل پہلے سے زیادہ شدید ہوگا ۔پاسداران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے اور امریکی فائٹر جیٹ ایف 35 پر فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button