
لاہور (ٹی این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف کی براہ راست نگرانی میں عید الاضحی پر پنجاب بھر میں آپریشن کلین اپ کا دوسرا روز، لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ، سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن پر شکایات کا جائزہ لے کر فوری کارروائی کا سلسلہ جاری
پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب سمیت تمام ادارے عوام کی خدمت کا گزشتہ ریکارڈ توڑنے کے عزم کے ساتھ فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں، دو روز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی مریم نواز شریف کو پیش کر دی گئی وزیراعلی مریم نواز شریف کی سخت گرمی میں تمام افسران اور عملے کی فیلڈ میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جذبے کی تحسین
آلائشوں کو فوری اٹھانے اور ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، گلی، محلوں، بازاروں، چوراہوں اور سڑکوں کی سرف اور فینائل سے دھلائی جاریقربان گاہوں میں عرق گلاب کا چھڑکاؤ، چونا بھی پھینکا جا رہا ہے
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، سیالکوٹ، اوکاڑہ، جہلم، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا سلسلہ عید کے دوسرے روز بھی جاری ہے
گھروں کے دروازوں اور کولیکشن پوائنٹ سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر آلائشوں کو پہنچانے کا عمل بلا تعطل جاری ہےستھرا پنجاب کی ٹیمیں آلائشیں اور باقیات کے بیگ اٹھانے کے لئے راؤنڈ دا کلاک کام کر رہی ہیں شہریوں کی جانب سے عید پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے، صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین
ایک بار پھر بڑی عید پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے گزشتہ سال کی اپنی روایت کو شاندار طریقے سے آگے بڑھایا ہے، شہریوں کا اظہار خیال
