
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارتی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، دونوں جماعتوں کی وفاق اور صوبوں کی طرز پر طے شدہ فارمولا لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی جبکہ گورنر مسلم لیگ ن کا ہوگا، وزارتوں کی تقسیم 60 اور 40 فیصد فارمولے کے تحت ہو گی۔
