
لاہور(ٹی این آئی نیوز) پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)رضوان قدیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ملتان فیضان احمد رضا سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سپرد ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ ایل ڈی اے کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن میاں عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان سے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد سرمد تیمور کو او ایس ڈی،تقرری کے منتظر ڈاکٹر وقار علی خان کوڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مری ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ سے ڈپٹی کمشنر مری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیاایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سید منور عباس بخاری کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو ، تقرری کے منتظر محمد ارشد کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ننکانہ صاحب سے ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
