پاکستان

د نیا میں بڑھتی ہوئی غربت پر تشویش ہے، مومنہ وحید

لاہور (ٹی این آئی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ د نیا میں بڑھتی ہوئی غربت پر تشویش ہے، غریب ملکوں کا عالمی استحصال بند کیا جائے، وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے، غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری واپس کیا جائے، ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔
ہم ملک سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں،ماضی کی لوٹ مار کی وجہ سے ہمیں مشکلات کاسامنا ہے، ا نہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی واقع ہوئی، حکومت پاکستان نے احساس پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کی مالی مدد کی، حکومت نے کورونا وبا سے غریبوں کو بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی کا 15 فیصد جو کہ تقریباً ایک ارب بنتا ہے وہ غربت میں رہ رہا ہے، غربت کی وجہ سے بڑی تعداد میں انسان متاثر ہو رہے ہیں، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، یہ سماجی و اقتصادی عدم استحکام کی بھی ایک وجہ ہے اور اس کی وجہ سے دنیا میں بڑے سیاسی اور سلامتی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی غربت ہے لیکن ہمارے ملک میں غربت کی بنیادی وجہ ماضی کی حکومتوں کی غلط ترجیحات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button