
راولپنڈی(ٹی این آئی نیوز) امریکی سفارت خانےکے وفد نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل میں جانے والے امریکی سفارت خانےکے 2 رکنی وفد میں قونصلر ٹریسی زیپی اور قونصلر آفیسر راحیل شامل تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکی شہری شہباز افضل تھانہ سرائے عالمگیر صدر میں درج مقدمے میں گرفتار ہے۔
