پاکستانجرم وسزا

سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن پنجاب نے پرچہ درج کر دیا

لاہور(ٹی این آئی )سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن پنجاب نے پرچہ درج کر دیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےسابق
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن ،اقربا پروری اور اختیارات کے ناجائز وغلط استعمال جیسی سنگین خلاف ورزیوں کی پاداش میں مقدمہ درج کرادیا۔اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین پر اینٹی کرپشن فیصل آباد میں پرچہ درج کیا گیا ہے۔رانا اقرار نے بطور وائس چانسلر رُقعہ پر اپنے خاص لوگ بھرتی کئے اور سفارش اور پیسے والے نوکریاں لے اُڑے جبکہ گولڈ میڈلسٹ اور میرٹ والے رُلتے رہے۔رانا اقرار احمد تقریباً 9سال بلا شرکت
غیر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے اور کرپشن کی نئی تاریخ رقم کرتے رہے۔
ملزم رانا اقرار نے اپنے دور میں 608 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ رانا اقرار نے غیر قانونی طور پر 138 گزٹیڈ اور 470 نان گزٹیڈ بھرتیاں کیں۔ملزم آئین پاکستان،حکومت پنجاب کے قوانین اور یونیورسٹی کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ترجمان کے مطابق غیر قانونی اور پرچی پر بھرتیاں کرکے ملزم نے قومی خزانے کو تقریباً 42 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
ملزم ایک وقت میں دو دو تنخواہیں وصول کرتے رہے۔رانا اقرار نے VC کے ساتھ ساتھ غیر ملکی NGO کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لگ کر ساڑھے بیتالیس لاکھ تنخواہ وصول کی۔ملزم نے چانسلر کی منظوری کے بغیر 90لاکھ روپے اپنے آپ کو اعزازیہ دیا۔ ملزمان کے خلاف دیگر سنگین مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button