پاکستان

نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (ٹی این آئی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گرفتاریاں معنی نہیں رکھتا، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہونگے، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا، اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا۔
یوسف گیلانی کا کہنا تھا ہماری حکومت میں کوئی سیا سی قیدی نہیں تھے ہمارے استعفوں سے ملک میں بہتری آسکتی ہے تو ہم استعفے دےنے کو تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button