اہم خبریں

جلسوں کی تشہیر کے بجائے سعد رفیق کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد (ٹی این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے سعد رفیق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جلسوں کی تشہیر کے بجائے سعد رفیق کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ رفیق برادران اپنے کئے کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں، سعد رفیق جواب دیں کہ روز کروڑوں کا پرائز بانڈ کیسے نکل آتا تھا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ درباریوں میں سعد رفیق اعلیٰ فنکار تھے جنہوں نے کرپشن کیلئے پرائز بانڈ طریقہ ایجاد کیا، خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سیغیر قانونی فوائد حاصل کرتے رہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ خواجہ برادران کے نام پر 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی، اسلام آباد: سعد رفیق کے اکاؤنٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے، 500 سیزائد ٹرانزیکشنز 2010 سے2018 کیدرمیان ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ سعد کے ایسوسی ایٹ بینک اکاؤنٹس میں 15 کروڑ منتقل ہوئے، اس ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button