انٹرنیشنلاہم خبریں

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف،دو سال سے جاری تحقیقات بند؟

پاکستان نے مونس الٰہی کےخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی

لاہور(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الٰہی کےخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نےکہاتھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ، اختیارات کےغلط استعمال پرمطلوب ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔وکیل مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الٰہی کر پریشان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی اصول پرقائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button