
اگلا وزیراعظم عمران یا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میچ پڑھ گیا؟
By Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معتبر حلقوں نے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو ہی اقتدار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جس کے باعث 22 کروڑ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے۔
تاہم اس حوالے سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے معتبر حلقوں نے نیوٹل رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کرسی بھی خطرے میں دکھائی دیتی نظر آرہی ہے اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خفیہ ملاقاتوں سے بھی سخت نالاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت واضح نظر آرہی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اگلے وزیراعظم کے مضبوط امیدوار میدان میں اتریں گے۔
