اہم خبریںجرم وسزا

ن لیگی سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے والد پر سرکاری زمین پر قبضہ کر کے سینما بنانے کے خلاف مقدمہ درج ۔


لاہور(ٹی این آئی)ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن پنجاب کا بااثر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ۔ سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان پر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے اور بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر قبضہ شدہ زمین پر گلستان سینما تعمیر کرنے پر پرچہ درج کر لیا گیا۔ ایم او پلاننگ طاہر گجر ، اور سابق بلڈنگ انسپکٹر سرفراز احمد پر بھی غلام دستگیر کی معاونت کرنے پر مقدمہ میں نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈی سی گوجرانوالہ ریفرنس پر درج کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گو جرانوالہ لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ملزمان کے خلاف قیمتی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی سینما بنا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔دستگیر برادرز نے متعلقہ محکموں کے افسران کی ملی بھگت سے شہر کی پرائم لوکیشن پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر گلستان سینما تعمیر کیا۔ ملزمان تحصیل کونسل صدر گجرانوالہ اور صوبائی حکومت کی 1 کنال 10 مرلہ زمین پر 1967 سے قابض تھے۔ملزمان نے متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے گلستان سینما بنایا۔ملزمان سے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔ملزمان سے پینل رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 71 لاکھ سے زائد تاوان وصول کیا جائے گا۔
9
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا ۔ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button