پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ناراضگی کام کر گئی ،پنجاب حکومت نےوزیر آباد انسٹی ٹیوٹ کے لئے 50 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے۔

لاہور(ٹی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی حکومت پنجاب سے ناراضگی اور اظہار برہمی کام کرگئی ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھر ی پرویز الٰہی کی برہمی کے بعد حکومت پنجاب نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ کے لیے 50 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کردیے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی بھی جاری رہی۔
وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کی پی اے سی سے استعفیٗ دے سکتے ہیں تو حمزہ شہباز کیوں اصرار کرتے ہیں۔اجلاس میں اسپیکر پرویزالہی کا گزشتہ روز کا کیا غصہ بھی کام دکھا گیا، حکومت پنجاب نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے 50 ملین روپے سے زائدفنڈز جاری کردیئے۔
اجلاس میں عوامی مفاد عامہ کی 3 قراردادیں منظور اور3 مسترد کردی گئیں جب کہ ایک حکومتی رکن نے واپس لے لی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
سینٹ الیکشن کیلئے حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
یاد رہے چودھری پرویز الٰہی ق لیگ کے رہنما ہیں،ق لیگ حکومت کی اہم اتحادی ہے،چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان خود لاہور آئے اور چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر بھی گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button