جرم وسزا

کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقبال کے فلسفہ خودی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس

لاہور(ٹی این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس کا یوم اقبال پر خصوصی پیغام۔ان کا کہنا تھا کہ اقبال کا پیغام آفاقی ہے۔نوجوانوں کے لئے شاعر مشرق کی شاعری مشعل راہ ہے۔انہوں نے علامہ اقبال کو ذبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی باگ ڈور سنھالنے والے سرکاری افسران کے لئے اقبال کا فلسفہ خودی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اقبال کی شاعری کا نچوڑ خود شناشی اور بلند کردار ہے۔اقبال کے نزدیک اخلاقی پستی معاشرتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقبال کے فلسفہ خودی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button