اہم خبریں

علی جے ہمدانی سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر۔نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ٹی این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے علی جے ہمدانی کو تین برس کی مدت کے لیے ادارے کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان 15دسمبر 2020ء کو کابینہ کے اجلاس میں علی جے ہمدانی کے تقرر کی منظوری دے چکے تھے۔
علی جے ہمدانی کو بین الاقوامی اداروں بالخصوص توانائی، آبی، کیمیکل اور صحت عامہ کے شعبوں کی انتظام کاری میں تیس سال زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ سوئی ناردرن گیس میں شمولیت سے قبل وہ سیمنز، لِنڈے ہیلتھ کیئر اور شنائیڈر الیکٹرک جیسے نمایاں بین الاقوامی اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ اداروں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے، سیلز کی مد میں اربوں ڈالر کے اضافے، عالمی کاوشوں کی سربراہی اور صارف کے اطمینان کے لیے بھرپور اخلاص کے حوالے سے ٹھوس ریکارڈ کے حامل ہیں.
انہوں نے بطور مینیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او اور بورڈ رکن برائے آپریشنز کی حیثیت سے سیمنز اے جی پاکستان کی قیادت کی. انہوں نے عالمی اداروں کے لیے انتہائی وسیع آٹو میشن پروگرامز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی آرامکو آئلز اینڈ گیس ویلز کے 1200 ویل ہیڈ شٹ ڈاؤن سسٹمز کے لیے فیل سیف ٹیکنالوجیز نافذ کیں. انہوں نے سیمنز سعودی عرب، اے جے میں بہترین پریکٹسز شیئر کرنے، عالمی مسابقت میں اضافے اور نئے پروجیکٹس کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا.
علی جے ہمدانی بابسن کالج سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو ماسٹرز ہونے کے علاوہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل/الیکٹرونک انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button