اہم خبریں

ضمنی الیکشن این اے 75 ڈسکہ، ن لیگی امیدوار کے بھائی اور سابق ایم این اے مرحوم ضاہرے شاکے بیٹے سے منشیات برآمد ملزم گرفتار ۔

سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز)سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ  کے چھوٹے بھائی کو پولیس نے منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے مرحوم افتخارالحسن کے بیٹے اور این اے 75 کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین زہرہ کے بھائی عطاء الحسن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کے مطابق عطاءالحسن سے 105گرام منشیات برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیگی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جتنے پرچے کاٹنے ہیں شوق سے کاٹ لیں،مخالفین سے بیلٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button