اہم خبریںشہر شہر سے

نواز شریف کے دورے حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر موجودہ حکومت کے شکست خوردہ لوگ ہماری کارکردگی کی ضمانت دے رہے ہیں ۔رانا شمیم احمد

لاہور  (ٹی این آئی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں ایم این اے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کشمیر نےگزشتہ روز سینئیر صحافی ارشد محمود گھمن چیف ایگزیکٹو ٹی این آئی نیوز چینل  سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے موجودہ حکومت کے شکست خوردہ کچھ لوگ سستی شہرت  حاصل کرنے کے لئے سابق وزیراعظم  میاں نواز شریف کی طرف سے حلقہ این اے 76 کے عوام کو اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس، موٹروے، کالجز اور ترقیاتی منصوبے فراہم کئے تھے جن پر کچھ لوگ اپنے نام کی تختیاں لگاکر ہماری کارکردگی کی ضمانت دے رہے ہیں۔

رانا شمیم احمد خاں ایم این اے نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ حلقہ کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہ تر قیاتی منصوے کس حکومت کے دورمیں شروع ہوے تھے موجودہ حکومت کے تر قیاتی منصوے تو دور کی بات ہے انہوں نے تو غریب آدمی  کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے جن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔  رانا شمیم احمد خاں ایم این اے نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف سے خصوصی کاوش کر کے این اے 76 سمبڑیال  کے تمام دیہاتوں کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائن تمام دیہاتوں میں پہچانے کے لئے سوئی ناردرن گیس کو فنڈز فراہم کروائے تھے۔مگر اس سے خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی کہ آج ہمارے سیاسی حریف گاوں گاوں میں جا کرہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کے دلوں میں ہماری یاد تازہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے جس کی کارکردگی کی ضمانت مخالف سیاسی حریف دیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 75 سیالکوٹ میں کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی انہوں نے کہا کہ کہ امتحان میں رزلٹ وہی آتا جوپیپر میں لکھا جائے۔19فروری 2021کو اس کا رزلٹ ہر ایک کے سامنے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس سے بڑی بات اور کیا ہے کہ ہمیشہ حلقہ کے عوام نے ہمیں گھر بیٹھا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اور سیاسی حریفوں کے لئے اس بڑاسبق اور کیا ہو سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے حلقہ این اے 76 کی عوام کے لئے منہ بولتا ثبوت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button