
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے قائم کیا گیا کورونا ویکسین سینٹر ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کورونا ویکسین سینٹر میں 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کورونا کی ویکسین لگوائی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک 4 غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائی جس میں 2 کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف شامل تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر کو قائم رکھا جاسکتا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
is government ki hr din badlti polcy ny hr shoba ka he beara garuq kr de hy