پاکستان

پی ڈی ایم ڈاکوئوں اور لٹیروں کی ایسوسی ایشن ہے ،سربراہ کیلئے بھی روٹیشن پالیسی رکھی گئی ہے'مسرت جمشید چیمہ

لاہور( ٹی این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کیلئے ایک دوسرے کے در کی غلام ہیں، اپوزیشن کی آنیاںجانیاں حکومت کو مرعوب نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم ڈاکوئوں اور لٹیروں کی ایسوسی ایشن ہے جس میں سربراہ کیلئے بھی روٹیشن پالیسی رکھی گئی ہے۔
میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے پراعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ تمام جماعتوں کے مفادات کی اپنی اپنی ”فریکونسی ”ہے ،سارا ڈرامہ صرف سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے رچایا جارہا ہے لیکن یہ بری طرح فلاپ ہوگا۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن )کو یر غمال بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، محمد زبیر کو ترجمان مقرر کرنا اسی جانب پیشرفت ہے ۔آنے والے دنوںمیںمسلم لیگ (ن)واضح طور پر دھڑوں میں تقسیم ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور مجوزہ تحریک کی منصوبہ بندی سے ہرگز کوئی خوف نہیںہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button