شوبز

ہیوسٹن میں علی عظمت کا کنسرٹ 10جولائی کوہوگا

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی گلوکار علی عظمت کا دس جولائی کو کنسرٹ ہوگا۔کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پائے جانے کے بعد ہیوسٹن میں کیے جانے والے اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔امریکا بھر میں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کی شرح میں انتہائی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ اب تک آبادی کے 39 فیصد لوگوں نے کورونا وائرس سے بچائو کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں جبکہ 49 فیصد افراد نے ایک ڈوز لگوا لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button