
لاہور (ٹی این آئی نیوز)اینٹی کرپشن کے قبضہ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ وار جاری ہیں۔ راجن پور کے علاقے میں اینٹی کرپشن کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری کا مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ راجن پور کے علاقے موضع راکھ کوٹ مٹھن سے 3200 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے۔صوبائی حکومت کی ملکیت زمین پر عرصہ دراز سے با اثر قابضین مسلط تھے۔ قابضین کے زیر استعمال رقبہ نو گو ایریا بنا ہوا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالشکور قیصرانی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا میگا آپریشن کیا گیا۔تمام رقبہ واگزار کروا کے محکمہ مال کے حوالے کردیا گیا۔قابضین سے تاوان کی وصولی یقینی بنانے کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
