طمع نفسانی کی خاطر فیصل سعید ایگزیکٹو انجینئر سیکنڈ بلڈنگ ڈویژن لاہور کا اختیارات سے تجاوز پر تحقیقات شروع
لاہور (ٹی این آئی) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،سیکنڈ بلڈنگ ڈویژن لاہور فیصل سعید کا مبینہ مک مکا من پسند ٹھیکدار کو ٹینڈر نہ ملنے پر حاصل کرنے والے ٹینڈر کے کنٹریکٹر کو بگھانے کے لئےسر پاوں مارنے لگا جس پر کنٹریکٹر ہارون نے مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر سے تنگ آکر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران شریف گورنمنٹ کنٹریکٹر نے 25اگست کو فلٹریشن پلانٹس کا ٹینڈر حاصل کیا مگر مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر کو 10 فیصد کمیشن نہ دی جس مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر نے اس کے آگے اپنے من پسند کنٹریکٹر کو نوانے کے روڑے لٹکانے شروع کر دیئے جس پر مذکورہ ٹھیکدار نے محکمہ کی پرپوزل کے مطابق قانونی طور پر تمام تقاضے پورے کرکے ورک آرڈر 7563CBحاصل کر لیا بعدازاں ایگزیکٹیو انجنیئر فیصل سعید نے ایک کمپنی kSB مبینہ ملی بھگت سے نوازنے کے لئے اس کے فلٹریشن پلانٹس لگانے کا زبانی طو پر مذکورہ ٹھیکدار پر پر یشر بڑھا دیا جس پر کنٹریکٹر ہارون نے ایگزیکٹیو انجنیئر فیصل سعید کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے انصاف حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا تو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر کے من پسند پلانٹس لگوانے کے خلاف چیف انجینئر بلڈنگ ریاض اعوان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق جس کمپنی کا فلٹریشن پلانٹس ایگزیکٹیو انجنیئر فیصل سعید لگوانا چاہتاہے اس کے خلاف نیب پہلے ہی ناقص میٹیریل کی وجہ سے انکوائری کررہا ہے۔ یاد رہے کے مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر کے خلاف پہلے مذکورہ ڈویژن میں قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزامات ہیں اور مذکورہ ایگزیکٹیوانجنیئر نے اپنے من پسند ٹھیکدار کو نوازنے کے لئے مذکورہ کنٹریکٹر ہارون کو بگانے کے درپے ہے۔ایگزیکٹو انجینئر فیصل سعید کا موقف ہے کہ میرے اختیار ہے جو چاہے کروں کل کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جواب دیہہ نہیں ہوگا۔مجھے جواب دینا پڑھے گا۔
