
کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاو ¿ن تیز کر دیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن نے فیلڈ میں خود کو بلڈنگ انسپکٹر بتا کر لاکھوں بٹورنے والا درجہ چہارم کا گینگ مین اور جونئیر کلرک ہزاروں روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شالامار ٹاو ¿ن کے گینگ مین آصف بٹ اور جونئیر کلرک شبیر یوسف کو اینٹی کرپشن نے 20 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے ، انسپکٹر ہیڈ کوارٹرز میاں ضیغم خلیل نے مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر جعلساز ملزمان کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا،ملزمان نے غیر قانونی تعمیر کی مد میں ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی،ملزمان کو 20 ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیاِدونوں ملزمان کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،دوسری طرف راجن پور سے سیکرٹری یونین کونسل ظفراللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے ، ملزم کو مجسٹریٹ کو موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیاہے، ملزم ظفراللہ نے 8ہزار روپے بطور کرپشن وصول کئے۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاو ¿ن تیز کر دیا ہے
