اہم خبریں

وفاقی وزیر اطلاعات کا نیا دعوٰی سامنے آگیا کالعدم تحریک لبیک کی پریشانی میں اضافہ؟

CEO.arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک کالعدم تحریک لبیک والے سڑکیں خالی نہیں کر دیتے اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کو حوالے نہیں کرتے تو ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی نیوز چینل  سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں کے بات ابھی نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے دوبارہ مذاکرات کروں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button