
امن عامہ کی صورتحال اور الیکشن کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔
CEO:Arshad mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی نیوز) ضمنی انتخاب برائے NA.133 کے انعقاد کے حوالے سے گزشتہ روز انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، نذر عباس والٹن کینٹ بورڈ ہال میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ میں ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر NA133 زاہد سبحانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور ،سپریڈنڈنٹ آف پولیس سیکیورٹی، سپریڈنڈنٹ آف پولیس ماڈل ٹاون، سپریڈنڈنٹ آف پولیس صدر ایڈیشنل سپریڈنڈنٹ آف پولیس کینٹ، ڈپٹی سپریڈنڈنٹ آف پولیس ٹریفک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر II لاہور، , اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون، ،ڈائریکٹر کالجز, چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر افسران نے شرکت کی،
میٹنگ میں انتخاب کے متعلق تمام انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے اس امر پر زور دیا کہ اس انتخاب کے آزادانہ منصفانہ ,اور شفاف انعقاد کے لیے تمام اداروں کا تعاون اور ان میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ اور اس امر کو یقینی بنایا جا ئے کے یہ انتخاب ایک غیر جانبدارانہ ماحول میں کرانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور پولیس احکام نے یہ یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کا کامیاب انعقاد کرانے کے لیے تمام امور پر الیکشن احکام سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ میٹنگ میں انتخابی عملے کی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ، امن عامہ کی صورتحال اور الیکشن کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
