اہم خبریںجرم وسزا

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نےکل صبح ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

CEO:Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کےدوران اس معاملے کا نوٹس لیا اور گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو کل صبح ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر اور صحافی انصارعباسی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ اس معاملے میں ہائیکورٹ کے جج کا نام آنے کے بعد عدالت نے نوٹس لیا۔

جی بی کے سابق جج نے توسیع مانگی تھی جو نہیں دی: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button