پاکستان

 کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے،ترجمان وزارت خزانہ

CEO:Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)ترجمان وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ کورونافنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے،کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

 

ترجمان وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کوکورونافنڈزکے آڈٹ کی شرط اپریل 2022 میں پوری کرنی تھی،کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔

 

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں بھی ڈسکس کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button