پاکستانکاروبار

اسٹاک ایکسچینج نہیں، حکومت کی معاشی پالیسی اور  اقدامات کریش ,سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

CEO:Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گرنے پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا معاشی پالیسیوں پر عدم اعتمادکا ثبوت ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنےکے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، حکومت کو خبردار کیا تھا کہ تجارتی خسارہ اور  شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لےگا، غیر ملکی قرض کا تاریخی بوجھ اور روپےکی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہ ہی نکلنا تھا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تباہی کو اب رکنا چاہیے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس آج 2 ہزار 134 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 234 پر بند ہوا اور سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button