اہم خبریں

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ ورک کیلئے 1 ارب 56 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی،40 ایکڑ پر مشتمل پتوکی ہاؤسنگ کالونی میں ترقیاتی کام کیلئے 28 کروڑ روپے مختص

CEO:Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام،پنجاب میں کم لاگت ہائیبرڈ گھروں کی تعمیر کی منظوری بین الاقوامی معیار کے مطابق کم وقت اور کم لاگت سے پائیدار ہائیبرڈ گھر تعمیر کئے جائیں گے،گھروں کیلئے جگہ پنجاب حکومت فراہم کرے گی جبکہ نجی کمپنی گھروں کی تعمیر کرے گی،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے شہریوں کو کم قیمت میں بنک لیز کے ذریعے گھر فراہم کئے جائیں گے،5 مرلہ کا دو منزلہ ہائیبرڈ گھر 3 دن میں تعمیر ہو گا، پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے ہائیبرڈ گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے،پہلے مرحلے میں رینالہ خورد ہاوسنگ کالونی میں ہائبرڈ گھروں کی تعمیر شروع کی جائے گی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جہلم، سیالکوٹ اور پتوکی میں ہاؤسنگ کالونیاں تعمیر کی جائیں گی،27 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 ایکڑ زمین پر ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کیا جائے گا،صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی سات دن میں ضروری کارروائی مکمل کرکے ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایت سیالکوٹ میں نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت 208 ایکڑ رقبہ پر ہاوسنگ سکیم بنائی جائے گی،ہاوسنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ ورک کیلئے 1 ارب 56 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی،40 ایکڑ پر مشتمل پتوکی ہاؤسنگ کالونی میں ترقیاتی کام کیلئے 28 کروڑ روپے مختص،پی سی ون کی منظوری
پھاٹا اپنے وسائل سے ایک سال کے عرصہ میں ہاوسنگ سکیم میں ترقیاتی کام مکمل کرے گا،صوبائی وزیر ملکہ اسد کھوکھر کی سرکاری سکیموں میں پلاٹ اور مکان شہریوں کو آلاٹ کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم۔جن رہائشی سکیموں میں ڈویلپمنٹ ورک کا آغاز ہو گیا ہے وہاں الاٹمنٹ کیلئے شہریوں سے درخواستیں وصول کی جائیں،صوبائی وزیر کا قوانین کی پابندی نہ کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔پھاٹا سے منظوری کے باوجود ڈویلپمنٹ نہ کرنے والی پرائیوٹ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کئے جائیں۔منظور شدہ ایریا سے زیادہ جگہ پر سوسائٹی تعمیر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کا اجلاس۔سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر نصر اللہ کی اجلاس میں خصوصی شرکت۔
ڈی جی پھاٹا محمد آصف،وزیر ہاؤسنگ کے سپیشل کوآرڈینیٹر سردار عظیم اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ممتاز احمد سمیت دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button