اہم خبریں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیئے

CEO:Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز) پنجاب میں لوکل باڈیز آرڈننس کی منظوری کا معاملہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیئے۔گورنر پنجاب نے کا بینہ کے منظور شدہ آرڈیننس پر دستخط کرکے نئے نظام کے نفاذ کا حتمی عمل مکمل کر دیا۔پنجاب میں نافذ نیا بلدیاتی نظام سے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

اداروں کی مضبوطی تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بااختیار بلدیاتی ادارے وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے جو پورا ہو رہا ہے۔پہلی دفعہ عوام اپنے میئرز کا انتخاب بھی براہ راست اپنے ووٹ سے کریں گے۔میئرز کو اہم اداروں کی سربراہی بھی نئے نظام کے تحت منتقل کر دی گئی ہے۔

پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہونگے۔میٹروپولٹین کے میئرز اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راہ عوام منتخب کریں گے۔پنجاب میں گیارہ میٹروپولٹین کارپوریشنز ہوں گی لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی.پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button