
پاکستان
پنجاب حکومت ان ایکشن:تعمیراتی میٹریل مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری
CEO:Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترمیم ، جس کے تحت تعمیراتی میٹریل مہنگافروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائےگا، قوانین میں ترمیم کےبعدنئی پرائس کنٹرول کونسل کےاختیارات بڑھادیئےگئے ہیں ، پنجاب حکومت منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں کر ےگی۔
ترمیم شدہ ایکٹ کےتحت مقررہ نرخوں پرتعمیراتی میٹریل فروخت ، سیمنٹ اوراینٹوں پرخودساختہ بڑھتی قیمتوں کوقابومیں لایاجائےگا۔ نئے ترمیمی ایکٹ پروزیراعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول کونسل کے چیئرمین ہوں گے ، تعمیراتی میٹریل نرخوں کےبرعکس فروخت پرایک لاکھ جرمانہ اور3سال قیدہوگی
